صدر رئیسی نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط کی وارننگ دی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط پر وارننگ دیتے ہوئے اس ملک کے سفیر کی مشورت دی کہ وہ فرانسیسی گورننگ باڈی کو ایرانی معاشرے کی صحیح عکاسی کو اپنی اصل مشن سمجھ لیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات فرانس کے نئے سفیر "نیکولا رش" سے ملاقات کی؛ در این اثنا فرانسیسی سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے فرانس میں انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی حمایت کے تسلط پر وارننگ دی۔

انہوں نے ایران کے اندرونی ماحول سے متعلق بعض یورپی ممالک کے غلط حساب کتاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ کو ایرانی عظیم قوم کی حقیقت سے عدم واقفیت اور دشمن عناصر کے معلوماتی ذرائع سے منحصر ہونا قرار دے دیا۔

ایرانی صدر نے فرانسیسی سفیر کی مشورت دی کہ وہ فرانسیسی گورننگ باڈی کو ایرانی معاشرے کی صحیح عکاسی کو اپنی اصل مشن سمجھ لیں۔

در این اثنا فرانس کے نئے سفیر نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوجائے گا؛ انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسی صدر کیجانب سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے اس مشن کیلئے منتخب ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے  IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .